• news

جعلی ڈگری کیس: جے یو آئی (ف) کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان وجاہت حسین خان نے جعلی ڈگری کیس میں حاضر نہ ہونے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ خان قیصرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ گذشتہ روز جب سماعت شروع ہوئی تو میر بادشاہ خان قیصرانی کے وکیل نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ان کے م¶کل کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مستر د کرتے ہوئے میر بادشاہ خان قیصرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری اور سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن