• news

امریکی صدر، میئر نیویارک کو زہریلے مواد والے خطوط بھیجے گئے

واشنگٹن + نیویارک (آن لائن + نوائے وقت نیوز) امریکی صدر بارک اوباما اور میئر نیویارک کو زہریلے مواد والے خطوط بھیجے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کو زہریلے مواد والا ایک خط بھیجا گیا ہے جبکہ زہریلے مواد کے دو خطوط نیویارک کے میئر مائیکل ہوم برگ کو بھی بھیجے گئے صدر اوباما کو بھیجا گیا خط وائٹ ہا¶س تک نہیں پہنچ سکا۔ دریں اثناءنیویارک کے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے میئر کو بھیجے جانیوالے دو خطوط پر جان لیوا زہریلا کیمیکل لگا ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق میئر مائیکل بلوک برگ کو گذشتہ روز بھیجے جانیوالے خط پر زہریلا کیمیکل لگا ہوا تھا۔ یہ خط میونسپل دفتر کے اہلکاروں نے وصول کیا۔ حکام کے مطابق خط کو وصول کرنے والے نیویارک پولیس یونٹ کے تین اہلکاروں میں زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے اثرات سامنے آنے کے بعد ان کو طبی امداد دی گئی جبکہ اس طرح کا دوسرا خط مائیکل بلوک برگ کے واشنگٹن میں واقع دفتر کو موصول ہوا تھا۔ حکام کے مطابق نیویارک کے میئر مائیکل بلوک برگ ملک میں گن کنٹرول کے قانون کے سخت حمایتی تصور کئے جاتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن