قومی و صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کا حکم نہیں دیا: الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی اور فنگر پرنٹس کا حکم نہیں دیا۔ الیکشن کمشن کے بیان کے مطابق دوبارہ گنتی کا حکم الیکشن ٹربیونل ہی دے سکتے ہیں۔ این اے 125 سمیت قومی اسمبلی کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق کا حکم بھی ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔