آئی سی سی کی اشرفل سے تحقیقات شروع
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل سے پوچھ گچھ کی ہے۔ بی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں چٹاگانگ اور ڈھاکہ کے میچ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے محمد اشرفل کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے مجھ سے رابطہ کیا جو بتانا تھا، بتا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بی پی ایل کے چٹاگانگ، ڈھاکہ گلیڈیایٹرز سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔