تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہو رہا ہے:فہمیدہ مرزا
تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہو رہا ہے:فہمیدہ مرزا
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی سپیکرڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت نے پانچ سال پورے کئے ہےں ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پر امن انتقال اقتدارکا مرحلہ مکمل ہو رہا ہے ایوان میں تمام جماعتوں کو مساوی موقع ملنا چاہیے اپوزیشن کے بغیر ایوان نامکمل ہوتاہے بین الاقوامی سطح پر پارلیمانی سفارت کاری کو متعارف کرایا جس کام کو شروع کیا مجھے توقع ہے نئے سپیکر اس کام کو آگے بڑھائیں گے ۔ مےں نے 26کروڑ لاگت سے تعمیر 16بیڈ رومز پر مشتمل وسیع و عریض بنگلے میں منتقل ہونے کی بجائے چھوٹے گھر کو ترجیح دی ۔جنگیں بندوق اور تلواروں نہیں بلکہ قلم کی طاقت سے لڑی جارہی ہیں کارکردگی کو بھی سامنے آنا چاہئے، قلم کے ذریعے پاکستان کے امیج کے بارے میں جنگ جیت سکتے ہیں۔ انہوںنے ےہ بات جمعرات کوپارلیمنٹ ہاﺅس میں سپےکر لاﺅنج مےں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز مےں دی گئی الوداعی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔