• news
  • image

پی آئی اے میں کرپشن، غیر قانونی بھرتیاں سپریم کورٹ نے سماعت 10 دن کیلئے ملتوی کردی

پی آئی اے میں کرپشن، غیر قانونی بھرتیاں سپریم کورٹ نے سماعت 10 دن کیلئے ملتوی کردی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کرپشن، غیر قانونی بھرتیوں، مستقل چیئرمین اور ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 10 دن کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقل چیئرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی کے قوائد و ضوابط، رولز کی وضاحت آئین و قانون کی روشنی میں کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت ملتوی

epaper

ای پیپر-دی نیشن