علی حیدر گیلانی بازیاب نہ ہوسکےکالعدم تنظیم کے مزید پانچ افراد گرفتار
علی حیدر گیلانی بازیاب نہ ہوسکےکالعدم تنظیم کے مزید پانچ افراد گرفتار
ملتان ( نوائے وقت نیوز) ملتان میں علی حیدر گیلانی کے اغوا پر پولیس نے کالعدم تنظیم کے پانچ مزید افراد کو حراست میں لے لیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کئی روز گزرنے کے باوجود ممکن نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے پانچ مزید افراد غلام مجتبیٰ، نذیر احمد ، زاہد انور ،غلام مرتضی اور عمار یاسر کو مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا ہے پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل پانچوں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی لیکن تا حال علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے اہم پیش رفت نہیں ہو سکی ۔
مزید پانچ گرفتار