• news

سپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کیلئے شاہجہان بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے این اے 248 کراچی سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔جمعہ کو سپیکر نے نومنتخب رکن شاہجہاں بلوچ کی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو حکم دیا ہے وہ نومنتخب رکن اسمبلی کی اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن