• news

ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا 95 رکنی دستہ شرکت کرے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کے صدر لےفٹننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ چےن کے شہر نن جنگ مےں 16 تا 24 اگست تک ہونے والی دوسری اےشےن ےوتھ گےمز مےں پاکستان کا 95 رکنی دستہ شرکت کرے گا جس کے اخراجات کے سلسلے مےں حکومت پاکستان کو فنڈز کی فراہمی کےلئے خط لکھ دےا گےا ہے۔ اگر حکومت پاکستان کےجانب سے فنڈ رےلےز نہ ہوئے تو پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کھلاڑےوں کی تعداد کم کر کے اپنے وسائل کے مطابق اپنا دستہ بھےجے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسری اےشےن ےوتھ گےمزکی ورچوئل ٹارچ کی پاکستان آمد کے موقع پرکے پی ٹی جمنازےم ہال مےں اےک رنگا رنگ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پرعوامی جمہوریہ چےن کے قونصل جنرل پےن چنگ جےانگ‘ رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو‘ اولمپےئن اصلاح الدےن، سندھ اولمپک اےسوسی اےشن کے چےئرمےن سےّد وسےم ہاشمی، سےکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت‘ فاطمہ لاکھانی، وےنا مسعود،گلفراز احمدخان سمےت کھےلوں سے وابستہ اہم شخصےات بھی موجود تھےں۔

ای پیپر-دی نیشن