• news

پاکستان کرکٹ ٹیم 7 جولائی سے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے کرے گی۔ دونوں دوروں کے پروگرام کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیدی جائے گی۔7جولائی سے پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ مختصر دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستانی ٹیم پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز سے پاکستانی ٹیم زمبابوے جائےگی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز اگست میں ہوگی۔ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹونٹی ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن