دھمکی میں نہیں آئیں گے، شفاف انتخابات ہونگے : رانا مجاہد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومت کی جانب سے بنائی گئی عبوری کمیٹی کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ کسی بھی دھمکی میں آنے والے نہیں اور شفاف طریقے سے ہونے والے انتحابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود پر پابندی کے فیصلے کو بہت سی فیڈریشنز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں نے سراہا ہے۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ آئی او سی کو خط لکھیں گے اور بتائیں گے کہ پاکستان کے قانون اپنی جگہ موجود ہیں۔