• news

قاضی مصطفی کمال کو پی ٹی وی کے قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) وزارت اطلاعات و نشریات نے قاضی مصطفی کمال کو پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن کے قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹادیا ہے اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر انجینئرنگ قاضی مصطفی کمال کو غلط طورپر پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن کا سب سے سینئر انٹرنل ورکنگ ڈائریکٹر سمجھ کر اسلام آبا ہائی کورٹ کے حکم پر قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیاگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن