• news

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 جون سے شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ روانڈ کی تیاری کے لئے پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 جون سے کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی جانب سے تربیتی کیمپ کے لیے 18 رکنی ٹیم میں 4 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔23 جون تک جاری ر ہنے والے تربیتی کیمپ کے کمانڈنٹ محتشم رشید ہونگے۔پاکستانی ٹیم دورہ یورپ کے لئے 24 جون کو انگلینڈ روانہ ہو گی جس کے دوران 10 جولائی تک 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔آئر لینڈ میں ورلڈ کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز 23 جولائی کو ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن