• news

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ مرحلے میں آج دو میچ کھیلے جائینگے

برمنگھم (اے پی پی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ مرحلے میں آج مزید دو میچز کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل 30 مئی کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ورام اپ میچ کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا۔ وارم اپ سلسلے میں آج پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائیگا اسی روز دوسرا میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ وارم اپ مرحلے میں 3 جون کو پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن