”فیفا “نسل پرستی کے خلاف قوانین منظور
لندن (سپورٹس ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے نسل پرستی کے سدباب کیلئے مجوزہ قوانین کو منظور کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے اطلاق سے ٹیموں کو نسل پرستی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مقابلوں سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ نسلی پرستی میں پہلی بار ملوث ہونے یا چھوٹی نوعی کے واقعات پر تنبیہہ کی جائے، جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے یا پھر سٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلنے کو کہا جائیگا۔ دوسری بار نوعیت کے واقعات میں ملوث ہونے والوں کے پوائنٹس کر دئیے جائیں گے۔ مقابلوں سے خارج کر دیا جائے گا یا ٹیم کا درجہ کم کر دیا جائیگا۔