• news
  • image

جی سی یونیورسٹی کے طالب علموں نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ڈیجیٹل بیلٹ مشین تیار کرلی

جی سی یونیورسٹی کے طالب علموں نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ڈیجیٹل بیلٹ مشین تیار کرلی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جی سی ےونےورسٹی کے طالب علموں نے الےکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے لئے ڈیجیٹل بیلٹ مشین تےار کی ہے جسکے ذریعے ووٹرزجونہی اپناشناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھا مشین میں فیڈ کرے گا تو بلا تاخیر نادرا سے اس کے کوائف اور انگوٹھے کی تصدےق ہو جائے گی۔
 اور اس طرح وہ انفارمےشن ٹےکنالوجی کی بدولت چند سےکنڈوں مےں اپنا ووٹ اپنے پسندیدہ امیدوار کے لئے کاسٹ کرنے مےں کامےاب ہو جائے گا۔ ےہ سسٹم خاص طور ترقی پذےر ممالک مےں انتخابی عمل کو مزےد شفاف، منصفانہ اور غےر جانبدار بنانے مےں مددگار ثابت ہو گا۔ گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی کے شعبہ انفارمےشن ٹےکنالوجی مےں بی ایس (سی ایس) چھٹے سمسٹر کے طالب علموں محمد محسن ،ارسلان خاں اور محمد عثمان طاہر نے (ڈیجیٹل بیلٹ مشین) کالج آف کمپےوٹر سائنس اےنڈ انفارمےشن ٹےکنالوجی کے زےر اہتمام تخلےقی شہ پاروں کی نمائش2013 مےں متعا رف کرائی۔ وائس چانسلر نے جامعہ کے طالب علموں کی اس ایجاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے اس طرح کی تخلیقات الےکشن کمےشن آف پاکستان اور ملک مےں جمہوری عمل کو مستحکم کرنے مےں سرگرم عمل اداروں کے لئے سود مند ثابت ہو سکتی ہےں اُنہوں نے کہا جی سی ےونےورسٹی نے ہمےشہ رےسرچ کلچر کے فروغ کو ترجےح دی ہے اور اس جامعہ کے طالب علموں کی طرف سے منفرد اےجادات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اگر ہم رےسرچ و مطالعہ کو عادت بنا کر اور لےبارٹرےز میں جدید آلات کی فراہمی کو غےر معمولی اہمےت دےتے ہو ئے فنڈ اور وسائل کی فراہمی جاری رکھےں تو محنتی اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی اور رہنمائی مےں طلباءتوانائی کے بحران پرقابو پانے اور صنعت و تجارت کے شعبے کی ترقی مےں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہےں۔ قابل اور ذہےن طلباءہمارا اعزاز ہےں اور ہم ہر مرحلے پر اُن کی بھر پور حوصلہ افزائی کرےنگے،کالج آف کمپےوٹر سائنس و انفارمےشن ٹےکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر ندےم آصف، چےئرمےن ڈےپارٹمنٹ آف کمپےوٹر سائنس ڈاکٹر رمضان طالب اور ڈےن کلےہ سائنس و ٹےکنالوجی پروفےسر ڈاکٹر نورےن عزےز قرےشی نے طالب علموں کی محنت اور تخلےقی صلاحےتوں کو سراہا جبکہ پروجیکٹ تیار کرنے والے طالب علموںکا کہنا تھا ڈیجیٹل بیلٹ مشین بنانے کا مقصد پاکستان کے انتخابی سسٹم مےں شفافیت کومزید فروغ دےنا ہے جس کی تیاری میں ہمیں اپنے اساتذہ سے مکمل رہنمائی اور حوصلہ افزائی ملی ہے۔
ڈیجیٹل بیلٹ مشین

epaper

ای پیپر-دی نیشن