2030ء تک بھارت اور چین سب سے بڑے سرمایہ کار بن جائینگے:عالمی بنک
2030ء تک بھارت اور چین سب سے بڑے سرمایہ کار بن جائینگے:عالمی بنک
نیو یا رک(آن لائن) ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030ء تک بھارت اور چین ترقی پذیر ممالک میں سب سے بڑے سرمایہ کار بن جائیں گے۔ ورلڈ بینک کی گلوبل ڈویلپمنٹ ہورائزن رپورٹ کے مطابق 2030ء میں دنیا بھر میں کی جانے والی کل سرمایہ کاری میں چین اور بھارت کا حصہ 38 فیصد ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030ء تک عالمی سرمایہ کاری 1580 کھرب تک پہنچ جائے گی اور عالمی سرمائے کا نصف حصہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 2030ء میں دنیا کی آبادی ساڑھے 8 ارب ہوجائے گی۔
عالمی بینک