میانوالی: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا دریائے سندھ کے کٹاﺅ سے متاثرہ علاقے کا دورہ
میانوالی: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا دریائے سندھ کے کٹاﺅ سے متاثرہ علاقے کا دورہ
میانوالی (نمائندگان) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے اپنے دوست محمد عرفان کی دعوت پر ان کے ضلع میانوالی کے علاقہ علووالی کے مقام پر دریائے سندھ کے کٹاﺅ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر میانوالی پہنچے اور بعدازاں سڑک کے راستے علووالی پہنچے جہاں عوام نے ان کا استقبال کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے لوگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے علووالی کے شرقی سائیڈ پر دریائے سندھ کے کٹاﺅ اور لوگوں کے مکانات کے متاثرہ ہو کر گرنے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے اپنی جیب سے امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دریا کے کٹاﺅ کے بارے بریفنگ بھی دی گئی اور سیلاب کیلئے حفاظتی سٹڈ (بند) کی تعمیر کے بارے بھی آگاہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے مزید فنڈز جاری کروائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان