یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ماڈل ٹاون گرینز سیمی فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) ماڈل ٹاون گرینز کی ٹیم کینٹ جمخانہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 28 ویں یاسین اختر میموریل کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کینٹ جمخانہ کی ٹیم نے20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ماڈل ٹا¶ن کلب نے ہدف 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ حمزہ پراچہ 64، لقمان 50 اور علی نقوی نے 21 رنز سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
کینٹ جمخانہ کی جانب سے محتشم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔