• news

آل راﺅنڈرز کی کمی‘ پاکستان کو کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی: محسن خان

لاہور (حافظ محمد عمران) وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ یہ ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر کامیابی کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ ہمارے پاس جینوئن آل راﺅنڈرز کی کمی ہے جو ہمیں چیمپینئز ٹرافی میں محسوس ہو گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن ٹھیک نہیں، ہمیں بہت زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہئیں۔ تبصرہ نگار محمد صدیق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔ ہمارا باﺅلنگ کا شعبہ مضبوط ہے، انگلینڈ کی وکٹوں پر ہمارے لڑکوں کو مدد ملے گی اور وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ طارق سعید نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو کافی مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ دونوں طرف سے نئے گیند کروائے جائیں گے۔ آل را¶نڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے، جو ٹیم میچ والے دن اچھا کھیلے گی، کامیاب ہو گی۔ پاکستانی ٹیم بھی متوازن ہے۔ با¶لرز اور بلے باز اچھے ہیں، امید ہے اچھا کھیلیں گے۔ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی بھی اچھی ہے امید ہے قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن