• news

کسی پاکستانی کو سعودی عرب سے بیدخل نہیں کیا جا رہا: سفیر محمد نعیم

کسی پاکستانی کو سعودی عرب سے بیدخل نہیں کیا جا رہا: سفیر محمد نعیم

جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستانی سفیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں سعودی عرب سے تیس ہزار پاکستانیوںکی بیدخلی کی خبر غلط ہے ، وہ جدہ میں نوائے وقت اور وقت ٹی وی سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا سعودی حکومت اپنے محکمہ لیبر اور داخلہ کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے ہدایت کررہی ہے جس میں تمام ممالک کے لوگ شامل ہیں ، سعودی حکمران پاکستان اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اسلئے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے میری درخواست پر تین ماہ کا وقت دیا ہے کہ تمام لوگ سعودی قوانین کے متعلق سعودی عرب میں اپنی ملازمتوں کو قانون کے مطابق کرلیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہماری خواہش ہے یہاں سے کوئی پاکستانی واپس نہ جائے اور سعودی قوانین کے مطابق اپنے کاغذات درست کرلیں اس سلسلے میں سفارت خانہ ریاض، قونصل خانہ جدہ اور مدینہ المنورہ میں ہمارے لوگ ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کررہے ہیں۔ محمد نعیم نے بتایا کہ تمام دیگر ممالک ، بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیائ، انڈونیشیا، فلپائین اوردیگر صرف اپنے ہم وطنوںکو واپس بھیجنے کے انتظامات کررہے ہیں۔ پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے مہلت کا بھر پور فائدہ اٹھائیںاور اس سلسلے میں 3 جولائی سے قبل سفارت خانہ اور قونصل خانہ سے رابطہ کریں۔ قوصل جنرل آفتاب کھوکھر اور پریس اتاشی سہیل علی خان بھی موجود تھے۔
سفیر

ای پیپر-دی نیشن