ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں‘ امریکہ کو جواب کیلئے پالیسی تیار کر لی : نگران وزیر قانون
ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں‘ امریکہ کو جواب کیلئے پالیسی تیار کر لی : نگران وزیر قانون
اسلام آباد (آن لائن) نگراں وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ کوئی عالمی قانون ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان کے قانونی موقف پر تفصیلی پالیسی تیار کی ہے جو وزرات خارجہ کے حوالے کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احمر بلال صوفی کا کہنا تھا کہ امریکی وزرات خارجہ نے ڈرون حملوں کی جو قانونی تو جیہات دی ہیں ، اس کے جواب میں پالیسی تیار کی گئی ہے۔ پالیسی میں واضح کیا گیا ہے پاکستان میں کسی بھی طرح کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، القاعدہ یا کوئی اور جواز بنا کر امریکہ پاکستان پر ڈرون حملہ نہیں کر سکتا۔ احمر بلال صوفی نے کہا کہ حکومتی مشینری کو دیکھنے کے بعد وہ پر امید ہیں کوئی کام کرنے والا ہو تو ملکی حالات چھ ماہ سے ایک سال کے اندر بدل سکتے ہیں ، عدالتی نظام کو بہتر کر دیا جائے تو عوام بھی پر امید ہو جائیں گے۔
نگران /وزیر قانون