جماعت اسلامی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
جماعت اسلامی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کے حوالے سے مخصوص نشست کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست اور صوبہ بہاولپورکی بحالی کے حوالے سے قرار دار جمع کرا دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابقہ پنجاب اسمبلی کی قرار داد کی روشنی میں بہاولپور صوبے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں جہاں کہیں بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔ وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے الگ صوبہ بنا دینا چاہئے۔ پاکستان میں یونٹس جتنے چھوٹے ہوں گے ملکی دفاع اتناہی زیادہ مضبوط ہوگا۔
صوبہ بہاولپور