• news

بہاولپور کی بیوہ حسینہ بیگم نے بھی حلف اٹھایاعمرہ کیلئے پیسے جمع کئے، مخصوص نشستوں کیلئے جمع کرا دئیے ‘بیٹا ریڑھی لگاتا ہےلوگوں کے کپڑے سیتی ہوں: حسینہ

بہاولپور کی بیوہ حسینہ بیگم نے بھی حلف اٹھایاعمرہ کیلئے پیسے جمع کئے، مخصوص نشستوں کیلئے جمع کرا دئیے ‘بیٹا ریڑھی لگاتا ہےلوگوں کے کپڑے سیتی ہوں: حسینہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے درمیان بہاولپور کی ایک غریب بیوہ خاتون نے بھی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مخصوص نشست کے ذریعے اسمبلی پہنچنے والی حسینہ بیگم نے اسمبلی احاطے میں نوائے وقت سے گفتگو میں بتایا کہ معلوم نہیں یہ حقیقت ہے یا سپنا؟ میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے، میں نے عمرہ کرنے کیلئے پیسے جمع کئے تھے مگر پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے ٹکٹ کیلئے جمع کرا دئےے، بیوہ ہوں شوہر فروٹ کی ریڑھی لگاتے تھے اب وہی ریڑھی بیٹا لگاتا ہے، میں گھر کے گزارے کیلئے لوگوں کے کپڑے سیتی ہوں مگر میں میرٹ پر اسمبلی پہنچی ہوں مگر اب بھی لگ رہا ہے کوئی خواب دیکھ رہی ہوں، جو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے اب مبارک دے رہے ہیں۔ حسینہ بیگم نے بتایا کہ میں تعلیم یافتہ نہیں مگر حلف اٹھانے کے بعد میں نے انگوٹھا نہیں لگایا بلکہ دستخط کئے ہیں۔ میں دس ہزار روپے لے کر بیٹے کے ساتھ گھر سے لاہور آئی ہوں، دو ہزار روپے رہائش کیلئے ادا کر دئےے ہیں، لاہور میں میری رہائش کا کوئی انتظام نہیں مجھے ایم پی اے ہاسٹل میں کمرہ دلایا جائے۔
حسینہ بیگم

ای پیپر-دی نیشن