• news
  • image

چودھری نثار ایاز صادق کو وزیر ریلوے بنانے کے حامی تھے، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف نے سپیکر شپ کیلئے حمایت کی

چودھری نثار ایاز صادق کو وزیر ریلوے بنانے کے حامی تھے، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف نے سپیکر شپ کیلئے حمایت کی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایاز صادق کو سپیکر بنانے کے اسحاق ڈار اور خواجہ آصف حامی تھے جبکہ چودھری نثار کا موقف تھا کہ ایاز صادق کو وزارت ریلوے کا تجربہ ہے، اس شعبے میں استفادہ کیا جائے جبکہ اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اہم لوگ سپیکر کے عہدے پر رہے۔ چودھری نثار اور احسن اقبال نے دلائل دئیے کہ ایوان تو کوئی بھی چلا سکتا ہے، ملک چلانا زیادہ اہم ہے۔ وزیراعظم اور سپیکر دونوں لاہور سے ہوں گے تو اچھا تاثر نہیں ہوگا۔ اسحاق ڈار اور خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تاثر وقت کے ساتھ ساتھ زائل ہوجائیگا۔
اندرونی کہانی

epaper

ای پیپر-دی نیشن