• news

مقامی حکومتوں کے بغیر عوام جمہوریت سے دور رہیں گے:فاروق ستار

 اسلام آباد (آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی ر ہنماڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی چوتھی پوزیشن پر تھی، اس اسمبلی میں بھی اسی پوزیشن پر ہے، اپوزیشن میں رہ کر تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، 342کا ایوان اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ مسائل کو حل کر سکیں گے، جب تک مقامی حکومتیں نہیں آتیں ، جمہوریت سے عوام دور رہے گی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ترجیحات طے کرنا ہوں گی، توانائی، مہنگائی، امن و امان بنیادی مسائل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن