• news

کسی دوسرے کے امن کی خاطر اپنے ملک کو دہشتگردی میں نہیں جھونک سکتے:احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت معیشت ‘ توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، حکومت کی اولین ترجیح ان مسائل کے حل کرنا ہوگی۔ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں ۔ ہفتہ کو یہاں پارلیمنٹ پارٹی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لئے حکومت تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گی،حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے لیکن کسی کے امن کی خاطر ملک کو دہشت گردی میں نہیں جھونک سکتے ، اپوزیشن کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن