آزاد احتساب کمشن بنا کر ملک لوٹنے والوں کا محاسبہ کریں گے: مشاہد اللہ
اسلام (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آزاد احتساب کمشن بنا کر گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور ایک ایک پیسہ وصول کریں گے۔ حکومت سنبھالتے ہی غیرترقیاتی اخراجات میں ایک تہائی کٹوتی کریں گے۔ سابق آمر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل (6) عائد کرنے کا فیصلہ عدلیہ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔ وہ ہفتہ کو نومنتخب قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔