• news

نوازشریف کو آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کا کڑوا گھونٹ پینا پڑیگا: ماہرین

اسلام آباد (ثناءنیوز)چند ایام میں نئی مرکزی حکومت نواز شریف کی قیادت میں ملک کی باگ ڈور سنبھال لے گی۔ نئی وفاقی حکومت کو انتہائی سنگین اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم سے کم ہو رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ملک انتہائی سنگین اقتصادی بحران کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ ایسے امکانات سامنے آئے ہیں کہ اگلے ہفتے کے دوران قائم ہونے والی نئی مرکزی حکومت کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے امدادی پیکج حاصل کرنے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا ۔ اقتصادی مشیر سرتاج عزیز کا خیال ہے کہ اگر نواز شریف کی حکومت ابتدائی چھ ماہ نکال جاتی ہے تو پھر وہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے بیل آٹ پیکج وصول کرنے کے لئے رجوع نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن