گوادر رتوڈیرو روڈ کے بقیہ حصے کی تعمیر کیلئے ری ٹینڈرنگ شروع
اسلام آباد (آئی این پی) دو سال تک سکیورٹی وجوہات کے باعث رکنے والے گوادر رتو ڈیرو روڈ کے بقیہ 30 فیصد حصے کی تعمیر کیلئے ری ٹینڈرنگ شروع کر دی گئی۔ بولیاں رواں ماہ 20 جون کو کھولی جائیں گی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کام رکنے سے قبل اس روڈ کا 70 فی صد کام مکمل ہو چکا تھا۔