• news

افغانستان : آپریشن میں 72 جنگجو مارے گئے : غیرملکی میڈیا


کابل (اے پی پی)افغان اور اتحادی فورسز کی جانب سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغانستان کے ساتھ صوبوں میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن میں 72 جنگجو مارے گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان اور امریکی فورسز نے افغانستان کے بدخشاں، بلخ، غور، ہرات، قندہار، پکتیا اور اورزگان صوبوں میں طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا۔ ہفتہ کو افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران 72 طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 8 جنگجوﺅں کو گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن