ننکانہ: دوستی بس بغیر کسی مسافر کو لئے امرتسر (بھارت) روانہ ہو گئی
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت )گورودوارہ جنم استھان (ننکانہ صاحب) سے امرتسر (بھارت) جانے والی دوستی بس بغیر کسی مسافر کو لیے پولیس کے کڑے پہرے میں امرتسر (بھارت) روانہ ہوگئی۔ مذکورہ دوستی بس جمعہ کے روز بھی صرف ایک مسافر کو لیکر امرتسر (بھارت) سے ننکانہ صاحب پہنچی تھی۔ ےاد رہے کہ مذکورہ دوستی بس عرصہ دراز سے مسلسل خسارے کا شکار چلی آرہی ہے اور صرف اکا دکا مسافروں جبکہ اکثر اوقات خالی ہی ایک دوسرے کے ملک میں آ جا رہی ہے۔