• news

گڈ گورننس کی نئی مثال قائم اپوزیشن سے پیار کرینگے: رانا ثناء

لاہور(رپورٹنگ ٹیم) مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گوڈ گورننس کی نئی مثال قائم کرے گی۔ ہم ننھی منی اپوزیشن پر گرجنے کی بجائے پیار کریں گے۔ سپیکر شپ سیاسی عہدہ ہے پارٹی مجھ سمیت جس کو بھی ذمہ داری دے گی وہ نبھائے گا۔ گزشتہ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نے کہا کہ سپیکر شپ سیاسی عہدہ ہے اور اکثریتی پارٹی کا رکن ہی اس عہدہ کے لئے کوالیفائی کرتا ہے، پارٹی قیادت مجھ سمیت جس کو بھی سپیکر شپ کی ذمہ داری دے وہ اس کو بھرپور انداز میں پوری کرے گا، پارٹی رکن ہونے کے باعث اسے ڈیفنڈبھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے ہمیںپانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنی توانائی خرچ کریں گے اور گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ہمارے لئے مسئلہ نہیں ایک طرف 300اور ایک 30ارکان ، ہم ننھی منی اپوزیشن پر گرجنے کی بجائے اس سے پیار کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن