• news

اپوزیشن اچھی بات کریگی تو تحریک انصاف اسکا ساتھ دیگی:جاوید ہاشمی

اسلام آباد (اے پی پی) نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوں۔ اپوزیشن اگر کوئی اچھی بات کرے گی تو تحریک انصاف اس کا ساتھ دے گی۔ قومی مفاد کے اقدامات کی حمایت کرینگے، میں نے جیل اصولی سیاست کیلئے کاٹی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اصولوں کی سیاست کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن