• news

بھارت خطے کا تھانیدار بننے کیلئے جنوبی ایشیا کا امن داﺅ پرلگا رہا ہے: مذہبی و سیاسی رہنما

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی و سیاسی رہنماﺅں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے میانمار میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی اور چالیس لاکھ مسلمانوں کو شہید کرنے کے منصوبہ میں بھارت کے ملوث ہونے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی طرح میانمار میں بھی بڑے پیمانے پر دہشت گردی کروا رہا ہے اور خطہ کا تھانیدار بننے کے چکر میں اس نے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو داﺅ پر لگا رکھا ہے، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کریں اور مسلم دنیا کو ساتھ ملا کر بھارتی دہشت گردی کے آگے بند باندھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، نہتے مسلمانوں کے قتل عام، مساجدو مدارس کی شہادت اور مسلمانوں کی بستیوں کو راکھ کا ڈھیر بنائے جانے پر مسلم ا±مہ کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ میانمار کے مسلمان اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، ممتاز عسکری دانشور جنرل (ر) حمید گل، جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک حرمت رسول کے کنوینر مولانا امیر حمزہ، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینر مولانا محمد شمشاد احمد سلفی، امیر جماعةالدعوة آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی اور امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ارکان برماکے دورہ کے بعد مسلم کش فسادات شروع ہونا اور بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے بودھ انتہا پسندوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا چہرہ ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے بدھسٹ دہشت گردوں کوبھارت سرکار اور دیگر اسلام دشمن قوتوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ میانمار میں جاری ہولناک مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے، مذہبی و سیاسی جماعتیں متحد ہو کر حکمرانوں پر دباﺅ بڑھائیں کہ وہ ارکان برما میں بھارتی مداخلت اور بدھسٹ دہشت گردوں کی سرپرستی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلندکریں،کشمیریوں کی طرح برما اراکان کے مظلوم مسلمانوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے بھی بھرپور تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ میانمار میں اسلحہ سپلائی اور بدھسٹ دہشت گردوں کی سرپرستی کر کے ہزاروں مسلمانوں کو شہید کروانے سے ثابت ہو گیا کہ بھارت نام نہاد سیکولر ریاست نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے جو اس خطہ میں مسلمانوں کا وجود برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اورحقوق انسانی کے عالمی ادارے بھارتی دہشت گردی پر خاموشی اختیار نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو مضبو ط پیغام دینا ہوگا کہ اراکان برماکے مظلوم مسلمان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔

ای پیپر-دی نیشن