دمشق : باغیوں نے طیارہ مار گرایا‘ قصیر سے نقل مکانی کرنیوالوں کو فوری امداد چاہئے : اقوام متحدہ
دمشق (نوائے وقت رپورٹ/اے پی پی) شامی باغیوں نے دمشق میں لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ ادھر مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔ فوج نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ امریکہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی م¶قف اختیار نہیں کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امرےکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر پسیکی نے کہا ہے کہ امریکہ روس اور اقوام متحدہ کے ساتھ اس معاملے پر مشاورت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس اطلاع کی تصدیق کرنے سے گریز کیا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایران کی شرکت کے حق میں ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے پناہ گزےنوں سے متعلق ادارے کے ترجمان ڈین میک نارٹن نے کہا ہے کہ شامی شہر قصیر چھوڑنے والے افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ساڑھے تین ہزار افراد جن کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے، قصیر چھوڑ کر قریبی شہر جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ان لوگوں کو تین سکولوں کی عمارات، ایک نیم تعمیر شدہ عمارت اور مقامی باشندوں کی طرف سے قائم کردہ خیموں میں جگہ دی گئی ہے۔ تاہم مہاجرین کو اسہال، سانس لینے میں مشکلات اور جلد کے امراض کا سامنا ہے۔