• news

وفاق میں حکومت سازی کے بعد صدر کو گورنرز کی تبدیلی کے حوالے سے لکھا جائیگا: جعفر اقبال

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صدر آصف علی زرداری کو چاروں گورنرز کی تبدیلی کے حوالے سے لکھا جائےگا۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کوراتوں رات حل کر لیا جائے‘ نواز شریف ہمارے کپتان ہیں انکی قیادت میں توانائی ‘ معیشت کی بحالی اوردیگر مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائےگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

ای پیپر-دی نیشن