عراق کی تقسیم کا امریکی منصوبہ: فرقہ ورانہ فسادات میں مئی میں 1000 ہلاکتیں
بغداد (اے پی اے) عراق میں جاری فرقہ ورانہ تشدد کی نئی لہر نے صرف مئی میں 1000 سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے ۔علاوہ ازیں امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے عراق کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے عراق کو کرد، شیعہ اور سنی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے کویت کے اخبار القبس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر جو بایڈن نے عراق کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے عراق کو کرد، شیعہ اور سنی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔