قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہزاروں وزیٹر کارڈ جاری کرنے سے اجلاس میں بد نظمی
اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 14ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے ہزاروں کی تعداد میں وزیٹر کارڈ جاری کردیئے جس کے باعث اجلاس میں بد نظمی کا شکار ہوگیا سیاسی جماعتوں کے کارکن عوامی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اہلکاروں سے الجھتے رہے۔