جارج گیلوے نے 29ستمبر کو لندن سے سرینگر تک مارچ کا اعلان کردیا
برسلز(این این آئی)ترکی میں کشمیرپر بریک تھرو کے بعدبرطانیہ میں بھی ایک منفرد مارچ کا اعلان کیا گیا جس میں ہندوستان کو کشمیریوںکا حق خودارادیت دلانا پرے گا، برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے 29ستمبرکو لندن سے سرینگر تک مارچ کا اعلان کردیاہے۔ جارج گیلوے نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی گزشتہ سال یہاں تشریف لائے تھے اور انہوں نے کشمیر کی صورتحال میری سامنے رکھی۔ انھوںنے کہا یہ کاروان پاکستان اور مظفر آبا د سے ہوتا ہوا سرینگر جائے گا۔ اس کارواں کا نام کشمیریوںکو حق خودارادیت دو اور ان کا محاصرہ ختم کرو کے نام سے ہوگا،کارواں میں ادویات ،بچوں کے کھولنے اور دیگر کھانے پینے کی ایشا شامل ہوںگی یہ کارواں پرامن ہوگا۔