روس شام کو اسلحہ نہ دے، اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی: امریکہ، جرمنی
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ اور جرمنی نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی فوج کو جدید میزائل سسٹم مہیا نہ کرے کیوں کہ اس کی وجہ سے وہاں جاری تنازع طول پکڑ لے گا۔امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے کہا کہ روسی اسلحے کا انتہائی منفی اثر ہو گا اور اس سے اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔جرمن وزیرِخارجہ گیدو ویسٹرویلے نے روس پر زور دیا کہ وہ امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جان کیری اور ویسٹرویلے نے واشنگٹن میں ملاقات کی جان کیری نے روس پر زور دیا کہ وہ بشارالاسد کی حکومت کو اسلحہ فراہم کر کے خطے میں طاقت کے توازن میں خلل نہ ڈالے،