ق لیگ کے دونوں ارکان اکٹھے ایوان میں آئے
اسلام آباد (اے پی پی) ق لیگ کے دونوں ارکان قومی اسمبلی اکٹھے ایوان میں آئے۔ ایوان کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے ایوان میں آمد پر پیپلز پارٹی شیرپاﺅ کے صدر آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، سابق وزراءاعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، اکرم خان درانی، مخدوم جاوید ہاشمی، خورشید شاہ اور دیگر ارکان سے ملاقاتیں کیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی اور غلام سرور خان سے کافی دیر تک محو گفتگو رہے۔