کمشنر انشورنس ایس ای سی پی کی برطرفی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر
اسلام آباد (آئی این پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان (ایس این سی پی) کے کمشنر انشورنس آصف عارف کی برطرفی کے لئے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔ کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے سابقہ چیئرمین محمد علی کو عدالت نے برخاست کر دیا تھا مگر ان کے رفیق آصف عارف ابھی تک اپنے عہدے پر براجمان ہیں۔