حافظ آباد: شوہر کاباپ، بھائیوں سے ملکر معذور بیوی پر تشدد، آنکھ ضائع ہو گئی
حافظ آباد: شوہر کاباپ، بھائیوں سے ملکر معذور بیوی پر تشدد، آنکھ ضائع ہو گئی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد مےں جہےز نہ لانے پر سسرالےوں نے ہاتھ پاﺅں سے معذور 6 بچوں کی ماں پر تشدد کرتے ہوئے اسکی آنکھ ضائع کر دی، سسرالےوں نے بچے چھےن کر خاتون کو گھر سے نکال دےا۔حافظ آباد کے محلہ حسےن پورہ کے رہائشی شرےف کی بےٹی بلقےس بےگم کی شادی بےس سال قبل نواحی گاﺅں نوکھر کے رہائشی نواز سے ہوئی بلقےس بےگم کے پانچ بےٹے اور اےک بےٹی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکا خاوند نواز، سسر مہر رفےق اور تےن دےور رےاض، شہباز اور فےاض کئی سال سے اسے جہےز نہ لانے پر زبردست تشدد کا نشانہ بناتے تھے چند روز قبل بھی انہوں نے اس پر وحشےانہ تشدد کےا جس سے اس کی اےک آنکھ ضائع ہو گئی۔ سسرالےوں نے اس کے پانچ بےٹے چھےن کر اسے گھر سے نکال دےا۔ بلقےس بےگم کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی 7 سالہ بےٹی ملائیکہ کے ہمراہ در بدر کی ٹھوکرےں کھا رہی ہے اور اپنے بچوں کو ملنے کو ترس رہی ہے، اس نے چےف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اپےل کی کہ اسے انصاف فراہم کےا جائے۔
معذور خاتون/گھر سے نکال دیا