• news

ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ، خوشحالی کا راج ہوگا: رفاقت حسین

ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ، خوشحالی کا راج ہوگا: رفاقت حسین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری رفاقت حسین گجر نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا باب اب ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو کر ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے مگر اب مسلم لیگ ن کے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کرپشن کے باب کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ کر کے ملک کو تعمیر و ترقی کی جانب رواں دواں کرینگے اور ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
 عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا: طارق محمود
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ہم عوامی اعتماد پر پورا اترینگے‘عوام نے ہم پر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے ہم انشاءاﷲ اس پر پورا اترینگے ۔ ہم عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ میاں مظہر جاوید اور ڈاکٹر غلام سرور کے بعد این اے 98 کے عوام کی بھرپور خدمت کر کے یہ ثابت کردونگا کہ عوام نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے کسی صورت اس کو ٹھیس نہ پہنچاﺅں گا۔

ای پیپر-دی نیشن