ایل پی جی اور پٹرول کی سرعام فروخت، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
ایل پی جی اور پٹرول کی سرعام فروخت، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) ایل پی جی اور کھلے پٹرول کی فروخت کھلے عام جاری۔ ری فلنگ پر پابندی کے باوجود دکانوں میں ایل پی جی کی فروخت کا سلسلہ زور شور سے جاری رہنے کے باعث کسی بھی نا گہانی حادثے کا اندیشہ۔ انتظامیہ کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان۔تفصیلات کے مطابق ریجن بھر میں ایل پی جی کی ری فیلنگ اور عام دوکانوں پر پٹرول کی فروخت کی مما نعت کے باوجود علاقہ بھر میں خصوصاً قلعہ دیدار سنگھ ٹاﺅن میں دونوں اشیاءکی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری۔ حتیٰ کہ کریانہ اور پان سگریٹ والے بھی بہتی گنگنا میں ہاتھ دھونے لگے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس قلعہ دیدار سنگھ میں ہائی اسکول نمبر ایک کے سامنے کریانہ کی دوکان میں کھلا پٹرول رکھے جانے کے باعث نا صرف دوکان جل کر خاک ہوگئی بلکہ دوکاندار کا نوجوان بیٹا بھی لقمہ اجل بن گیا تھا۔ جبکہ متعدد ایسے واقعات رونما ءہو چکے ہیں جن میں کافی نقصان ہو ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ میں ایل پی جی سلنڈر کے ری فیلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت پر جلد جلد از پابندی عائد کی جائے۔