• news

3جون 1947ءکا منصوبہ، تحریک پاکستان کا اہم سنگ میل، خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر)3 جون جدوجہد آزادی کا تاریخ ساز دن ہے۔ 3جون 1947ءکو قائداعظمؒ نے آل انڈیا ریڈیو سے منصوبہ تقسیم ہند بیان کرتے ہوئے قیام پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے آج بروز سوموار کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ایک خصوصی نشست بعنوان ”3جون1947ءکا منصوبہ....تحریک پاکستان کا اہم سنگ میل“ منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتازصحافی اور چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے جبکہ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، پروفیسرڈاکٹر پروین خان، پروفیسر زاہدہ شاہین نیازی اور پروفیسر شہنازستار شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن