• news

ٹانک : امن کمیٹی کا سابق صدر قتل ۔۔۔ بنوں : فوجی گاڑی پر بم حملہ‘ دو اہلکار زخمی

ٹانک (آئی این پی) ٹانک بازار کے ڈیورنڈ گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق نائب صدر حیات اللہ برکی کو قتل جبکہ اس کے باڈی گارڈ کو شدید زخمی کر دیا‘ بنوں میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ‘ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ کوہاٹ میں سپینہ تھانے کے قریب سکیورٹی فورسز نے 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔تفصےل کے مطابق امن کمیٹی کے سابق نائب صدر حیات اللہ برکی ٹانک بازار کے ڈیورنڈ گیٹ کے قریب جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتےجے مےں حیات اللہ برکی موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ان کا باڈی گارڈ محمد خان شدیدزخمی ہو گےا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے حیات اللہ برکی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ حیات اللہ برکی کے لواحقین کے مطا بق ان کی کسی کے ساتھ بھی دشمنی نہیں۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا کہ حیات اللہ برکی کا تعلق جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گرم سے تھا۔ جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات شروع ہونے کے بعد کانی گرم سے نقل مکانی کرتے ہوئے ٹانک میں پناہ لے لی۔ کوہاٹ کے قریب درہ آدم خیل میں سپینہ تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے 10کلو وزنی بم نصب کر رکھا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن