• news

جب تک رکن اسمبلی ہوں اجلاس میں شرکت کےلئے موٹرسائیکل پر ہی آﺅنگا:غیاث الدین

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کے نومنتخب رکن اسمبلی غیاث الدین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جب تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہیں گے اجلاس میں شرکت کے لیے موٹرسائیکل پر ہی اسمبلی آئیں گے۔مسلم لیگ (ن)کے نومنتخب رکن غیاث الدین کا تعلق پنجاب کے ضلع ناروال سے ہے اور وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 133 سے منتخب ہوئے ہیںاور وہ تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پہنچے ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے غیاث الدین نے کہا کہ انہوںنے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال کی وہ ان کی اپنی تھی اور نہ ہی انہیں یہ چلانی آتی ہے۔ وہ اپنے بیٹے کی موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں اسی لیے جب انہوں نے کہیں جانا ہوتا ہے تو ان کا بیٹا انہیں موٹرسائیکل پر لے کر جاتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ وہ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کی رات پبلک ٹرانسپورٹ پر لاہور آئے تو ان کے قریبی جاننے والے نے انہیںاپنے بیٹے کی موٹرسائیکل دی۔سرخ رنگ کی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ کی جگہ ایم پی اے کی پلیٹ لگائی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن