مسلم لیگ ن کے سپیکر کو 200، پی پی پی کے امیدوار کو 40، پی ٹی آئی کو 35 متحدہ کو 23 ووٹ ملنے کا امکان
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے آئندہ سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو 200 سے زائد، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 40 سے زائد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ سپیکر کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کوجمعیت علمائے اسلام (ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، این پی پی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ضیائ)، فاٹا سے آزاد ارکان کے ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ خواتین کی 9مخصوص نشستوں پر ان کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہونا باقی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو عوامی مسلم لیگ کے 1، جماعت اسلامی کے 4اور قومی وطن پارٹی کے ایک ووٹ سمیت 35ووٹ ملنے کا امکان ہے (ق)لیگ کے دو اور دو آزاد ارکان نے ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں لیا۔ متحدہ قومی مومنٹ کے امیدوار کو 23ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف نے خیبرپی کے کی دو نشستیں خالی کی ہیں۔ یوں اس کے اپنے ووٹ 29اور اتحادیوں کے 6ووٹ ملیں گے جماعت اسلامی سے مسلم لیگ (ن) نے بھی رابطہ کیا ہے اس کی جانب سے بھی فیصلہ آنا باقی ہے۔